عراق

عام شہریوں کی موجودگی فلوجہ کی آزادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ

رپورٹ کے مطابق خالد العبیدی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے، کہ فلوجہ کو آزاد کرانے کا عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، کہا کہ عراق کی سیکورٹی فورسز اس شہر کو چند دنوں کے اندر آزاد کرانے پر قادر ہیں لیکن دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے اس شہر کے باشندوں کا محاصرہ اس کی آزادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔

خالد العبیدی نے مزید کہا کہ عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کی کوشش کے باعث بہت سے سیکٹروں پر ہماری مسلح افواج کے لئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

عراقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عام شہری فلوجہ سے باہر نکل جائیں گے لیکن اگر وہ شہر سے باہر نہیں جا سکتے ہیں تو اپنے اپنے گھروں میں رہیں ۔ ان کے پاس یہی آپشن ہیں کیونکہ اب فلوجہ کی جنگ کا فیصلہ ہو جانا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button