عراق

عراق: داعش کے حملے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے مغرب میں دو قبیلوں البوصالح اور البوحاتم کے خاندانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم تیس عراقی شہری جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔ ان دونوں قبیلوں کے افراد العامریہ کے علاقے کی جانب جا رہے تھے کہ داعش کے عناصر نے ان پر حملہ کر دیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

دہشت گرد گروہ داعش فلوجہ شہر سے لوگوں کے باہر جانے کی روک تھام کر رہا ہے تاکہ فلوجہ کو آزاد کرانے پر مبنی عراقی سیکورٹی فورسز کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے اس شہر کے باشندوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرسکے۔

دہشت گرد کروہ داعش نے یہ اعلان بھی کر رکھا ہےکہ وہ عراقی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کی جانب جانے والے افراد کو قتل کر دے گا۔

فلوجہ کو آزاد کرانے کا آپریشن تیئیس مئی سے جاری ہے ۔ اس آپریشن میں عراق کی فوج، عوامی رضاکار فورس، سینٹرل پولیس، انسداد دہشت گردی تنظیم کے اہلکار اور قبائل شریک ہیں۔ اب تک آپریشن کے اسّی فیصد اہداف حاصل کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button