عراق

فلوجہ میں داعش کا دھماکہ خیز مواد بنانے کا کارخانہ تباہ

عراق کی مسلح افواج نے فلوجہ کی لڑائی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے، شہر فلوجہ کے مضافات میں داعش کے دھماکہ خیز مواد بنانے کے ایک کارخانے کو تباہ کردیا ہے-

العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورسیز نے داعش دہشت گرد گروہ کے، بارودی سرنگیں اور دیسی ساختہ بم بنانے کے ایک بڑے کارخانے کو تباہ کردیا ہے- یہ کارخانہ فلوجہ کے مضافات میں واقع ایک اسکول کے اندر تھا-

عراقی فوج کے ایک کمانڈر نے اس بارے میں کہا ہے کہ داعش کے اس کارخانے میں، کاروں میں بم نصب کئے جاتے اور دیسی ساختہ بم تیار کئے جاتے تھے کہ جس کا عراقی فضائیہ نے پتہ لگاکر تباہ کردیا – اس فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عراقی فوج نے فلوجہ کے نزدیک بین الاقوامی شاہراہ کے بیشتر حصے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ فلوجہ کو آزاد کرانے کی کاروائی کا آغاز، گذشتہ تیئیس مئی سے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم سے ہوا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button