ایران

میجر جنرل سلیمانی کی شہید بدرالدین کے اہلخانہ سے ملاقات

 اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے لبنان میں شہید سید مصطفی بدرالدین کے  اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شہید بدرالدین المعروف ذوالفقار کی شہادت نہ صرف لبنان بلکہ عالم اسلام کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

الاخبار کے مطابق میجر جنرل قاسم سلیمانی اس سے قبل العبیری میں شہداء کے مزار پر حاضر ہوچکے ہیں جنرل سلیمانی القنیطرہ پر صہیونی حملے کے دوسرے دن العبیری میں شہداء  کے مزار پر حاضر ہوئے۔

لبنانی اخبـار نے اس کے بعد لکھا ہے کہ  میجر جنرل قاسم سلیمانی اس کے بعد شہید عماد مغنیہ اور اس کے فرزند شہید جہاد مغنیہ کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کے لئے حاضر ہوچکے ہیں اور اس بار انھوں نے شہید سید مصطفی بدرالدین کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے انھیں تعزیت پیش کی ہے۔ جنرل سلیمانی نے اس ملاقات میں کہا کہ شہید سید مصطفی بدرالدین کی شہادت نہ صرف لبنان بلکہ عالم اسلام کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

جنرل سلیمانی نے کہا کہ شہید ذوالفقار ہمیشہ شہادت کی تلاش میں تھے اور وہ اپنے اس اعلی مقصد کے حصول میں کامیاب ہوگئے اللہ تعالی انھیں شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button