مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے

 بحرین کے دارالحکومت منامہ کے البلاد القدیم علاقے کے عوام نے گزشتہ  رات بحرین میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی جارحانہ اور تشدد آمیز پالیسیوں نیز آل سعود حکومت کے جرائم اور مظالم کا سلسلہ جاری رہنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بحرین کی سیکورٹی فورس نے اس احتجاجی مظاہرے کو طاقت کا استعمال کر کے کچل دیا۔

البربار کے علاقے میں بھی بحرین میں فرقہ وارانہ پالیسی خاص طور پر مساجد کو تباہ کرنے اور ان کی تعمیرنو میں لیت و لعل سے کام لینے کی پالیسی کی مذمت میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے تباہ شدہ مساجد کو ان کے اصلی مقام پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔

المزخ، الصدد اور النعیم علاقوں کے عوام نے بھی پرامن مظاہرے کیے اور نعرے لگا کر آل خلیفہ حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کے مقابل بحرینی عوام کی کامیابی پر زور دیا۔

بحرین کے علاقے ابوصبیع کے عوام نے بھی آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے قانونی مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button