مشرق وسطی

شام: حلب کے شمال میں کئ تکفیری دہشت گرد واصل جہنم

شیعت نیوزکو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حلب کے شمال میں واقع بنی زید علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے ہوائی حملوں میں تیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ان کے کئی میزائل لانچر اور مارٹر توپیں تباہ ہو گئیں۔ شامی فوج نے حلب کے علاقے الراشدین میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں جبھۃ النصرہ کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن میں اس گروہ کا ایک سرغنہ نورالدین الزنگی بھی شامل ہے۔

شامی فوج نے لاذقیہ کے نواح میں بھی دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

شامی فوج دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں کے ساتھ ساتھ تدمر شہر کے مشرق میں آراک آئل فیلڈ کی طرف اپنی پیش قدمی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کے ہوائی حملے بدستور جاری ہیں۔

شام سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ حماہ کے شمالی علاقے السقیلبیہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں اور بہت سے رہائشی گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button