مشرق وسطی

شام کے حالیہ الیکشن میں عوام کی بھرپور موجودگي کو چھپانے کی کوشش

شیعیت نیوز: عربی و دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے عوام نے بدھ کے روز پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے، ووٹنگ میں ان کی شرکت اتنی زیادہ تھی کہ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ملک میں امن و امان کے قیام میں حکومت کی صلاحیت پر پورا اعتماد کرتے ہیں۔ شام کے عوام کی اس بھرپور موجودگي کو امریکا اور مغرب کے سیاسی و تشہیراتی حلقوں نے چھپانے کی پوری کوشش کی۔

دوسری طرف امریکا، شام میں مسلح باغیوں کی مزید مدد کے لیے تیار ہو رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اگر فائر بندی کامیاب نہیں ہوتی ہے تو اعتدال پسند حکومت مخالفین کو اینٹی ائير کرافٹ ہتھیار دیے جائيں گے۔ امریکا کے اس قسم کے رویے پر اقوام متحدہ کی خاموشی شرمناک ہونے کے ساتھ ساتھ معنی خیز بھی ہے۔ شام میں منعقد ہوئے پارلیمانی انتخابات کے بعد ایک بار پھر امریکی حکام نے بشار اسد حکومت کے خلاف شدید پروپیگنڈے شروع کر دیے ہیں۔

شام کے خلاف امریکا کی سازشیں اس وقت زیادہ آشکار ہو جاتی ہیں جب حلب جیسے بعض علاقوں میں شام کی فوج کے خلاف دہشت گردوں کے حملوں میں شدت آ جاتی ہے۔ امریکا اس قسم کی حرکتوں سے پارلیمانی انتخابات میں شام کے عوام کی بھرپور موجودگی کی اہمیت کو کم کرنا چاہتا ہے تاکہ اس ملک کے سلسلے میں اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button