مقبوضہ فلسطین

ایک فلسطینی کیمپ پر اسرائیلی فوج کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے  غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک فلسطینی جوان کو گولی مار کر شہید کردیا اور غرب اردن میں واقع العروب کیمپ پر حملہ کرکے کم از کم پانچ فلسطینی جوانوں کو گولیوں سے زخمی کردیا- اس حملےکے بعد فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک صیہونی فوجی زخمی ہوگیا- صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں اور بیت المقدس میں حملہ کرکے دو بچوں سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا-

واضح رہےکہ مسلمانوں کےقبلہ اول مسجدالاقصی پرصیہونی فوجیوں اورصیہونی انتہاپسندوں کےمسلسل حملوں کےخلاف گذشتہ برس اکتوبرسےفلسطینی علاقوں کےباشندوں خاص طورپرغرب اردن کے فلسطینیوں نے تحریک انتفاضہ قدس شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو سو بارہ فلسطینی، اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں سے شہید ہوئے ہیں اور بہت سے فلسطینی زخمی ہوگئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button