عراق
بغداد میں متعدد دہشت گرد ہلاک
شمالی بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران داعش کے تین خفیہ اڈوں اور ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا – ان کارروائیوں کے دوران کم سے چوالیس دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے-
صوبہ الانبار کے پولیس ہیڈ کوارٹر نے بھی اطلاع دی ہے کہ مغربی الانبار کے ہیت شہر میں واقع فوجی ہتھیاروں کے گودام پر داعش کے ایک بھاری حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے-
عراق کے مرکز اطلاعات نے بھی رپورٹ دی ہے کہ داعش مخالف عالمی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کے جنوب میں واقع القیارہ علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سترہ داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے-
داعش دہشت گرد گروہ نے جون دوہزار چودہ سے شمالی اور مغربی عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے-