مشرق وسطی

شام: روس کے فضائی حملے میں ساٹھ دہشت گردوں کی ہلاکت

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کے لڑاکا طیاروں نے شام میں دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انھیں تباہ کر دیا۔ اس بیان کے مطابق اس حملے میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ذخائر کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ دہشت گردوں کی اٹھارہ گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق شام میں روس کے لڑاکا طیاروں نے ایک ہفتے کے دوران پانچ سو سے زائد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی درجنوں گاڑیوں اور بھاری مقدار میں فوجی ساز و سامان کو تباہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button