مشرق وسطی

مشرق وسطیٰ میں مغربی ممالک کی دخل اندازی داعش کے عروج کا سبب

شیعیت نیوز: امریکہ کے ایک مصنف ’’رچرڈ بیکر‘‘ نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں امریکہ اور مغربی ممالک کی خارجہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی مشرق وسطیٰ  میں بے جا مداخلت کی وجہ سے بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو اپنے قدم جمانے کا پورا موقعہ فراہم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی بحران اور لیبیا میں پھیلی افراتفری جس میں امریکہ اور مغربی ممالک کا ہاتھ رہا ہے کی وجہ سے داعش جیسے وحشی اور خونخوار گروہ نے اپنی طاقت کو اور مضبوط بنایا ہے۔

انہوں نے گذشتہ 70 سالوں کے دوران مشرق وسطیٰ کے تئیں امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی خود مختاری اور آزادی کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ان دعوؤں کہ شامی فوج اعتدال پسند گروہوں کو نشانہ بنا رہی ہے کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے صرف اور صرف ان وحشی دہشتگردوں کو نشانہ بنایا ہے جو شا م میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

موصوف مصنف نے داعش اور دوسرے درندہ صفت گروہوں کے انسانیت سوز جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان درندوں نے قدیم شای شہر تدمر میں باقی بچے یاددگاروں کو تباہ کرنے کیلئے ان کے ارد گرد دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہے۔

رچرڈ بیکر نے مزید شامی حکومت کی درخواست پر ملک میں فوجی مہم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف روسی فوجی مہم سے شامی عوام کو راحت کی سانس لینے کا موقعہ فراہم ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button