مقبوضہ فلسطین

عزہ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت

 صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مرکزی اور جنوبی علاقوں پر حملہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس حملے کے بعد دیرالبلح اور خان یونس کے مشرق میں کئی ٹینک تعینات کر دیئے۔ صیہونی فوجیوں کے یہ حملے غزہ پٹی اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ دو ہزار چودہ میں غزہ پر صیہونی حکومت کے پچاس روزہ وحشیانہ حملوں کے بعد مصر کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت میں ایک ہزار تین سو فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہوئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد میں عورتیں، بچے اور سن رسیدہ افراد شامل تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button