یمن

یمنی فوج کا حملہ، سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک

 یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شمالی صوبے جوف کے شہر حز م کے نواح میں واقع سفینہ اور ابرش کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کے ایک دستے نے صوبہ جوف کے علاقے وازعیہ میں جارح سعودی اتحاد کے ایک اڈے پر متعدد میزائل بھی داغے ہیں جس کے نتیجے میں اس اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

جنوبی یمن سےملنے والے خبروں کے مطابق عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ اب میں حزم العدین اور حبیش نام علاقوں میں سعودی اتحاد کے کرا‏ئے کے فوجیوں پر زبردست حملے کیے ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد گرہ القاعدہ نے سعودی اتحاد کی حمایت سے مشرقی یمن میں ریدہ شرقیہ نامی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔

درایں اثنا سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاوہ، ذمار، تعز اور مارب میں کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے پچھلے ایک برس سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

چھبیس مارچ سے جاری سعودی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button