دنیا

افغانستان: 10 داعش جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

شیعیت نیوز: مشرقی افغانستان میں شدت پسند تکفیری تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) سے وابستہ دس افغان جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

افغانستان میں داعش سے تعلق رکھنے والے مقامی جنگجوؤں کی جانب سے حکام کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

داعش نے حالیہ ہفتوں میں افغانستان کے مشرق میں حملے تیز کر دیے ہیں۔

ننگرہار صوبے کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ پہلی مرتبہ داعش کے دو کمانڈروں سمیت دس جنگجوؤں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے افغان امن عمل میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 طالبان جنگجوؤں نے بھی ہتھیار پھینک دیے۔

صوبائی امن کمیٹی کے سربراہ ملک نذیر نے بتایا کہ داعش کے یہ دس جنگجو ضلع شنوار میں سرگرم تھے۔

انہوں نے کہا ‘ہم ان کے لیے مناسب سیکیورٹی اور نوکری کے انتظامات کرتے ہوئے زندگی کی بنیادی ضرورتیں فراہم کریں گے تاکہ یہ دوبارہ جنگجو نہ بن جائیں’۔

واضح رہے کہ شام و عراق میں دہشتگرد تنظیم داعش کی بری طرح شکست کے بعد آل سعود اس جنگ کو افغانستان و پاکستان میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button