عراق

عراق: صوبہ الانبار میں داعش کے خلاف عراقی افواج کا آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری

عراق سے موصولہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراقی فضائیہ کے ایک حملے میں داعش کا نیا سرغنہ اپنے معاون اور بیس دیگر دہشت گردوں کے ساتھ ہلاک ہوگیا۔ اس رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبہ الانبار کے علاقے ہیت کے مغرب میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں صوبہ الانبار میں داعش کا نیا سرغنہ وہیب البوعابر اپنے نائب محمدالطیب اور بیس دیگر دہشت گردوں کے ساتھ ہلاک ہوگیا۔ دوسری طرف فلوجہ کے ایک سرکاری عہدیدار عیسی السایر نے شہر کے اندر قبائلی جوانوں اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان جنگ کی خبر دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عراق کے قبائلی لشکر کے ماہر نشانے بازوں نے داعش کے خلاف گھروں کی چھتوں پر مورچے سنبھال لئے ہیں۔ فلوجہ کے ایک اور سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ قبائلی لشکر کے جنگجوؤں نے شہر فلوجہ کے شمالی اور جنوبی حصوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ فلوجہ کے حاکم نے جمعے کو داعش کے خلاف قبائلی لشکر کی کارروائیاں شروع ہوجانے کی اطلاع دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button