مشرق وسطی

حلب کے شمال میں شامی فوج کی پیش قدمی

شامی کردوں نے  حلب کے شمال میں واقع تل رفعت شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس وقت کرد فورس شہر میں گشت کر رہی ہے اور دھماکہ خیز مواد اور بموں کو ناکارہ بنا رہی ہے۔ صوبہ حلب کے شہر مارع میں دہشت گردوں کی امداد رسانی کی لائنیں شامی کردوں کی فورس کے نشانے پر ہیں اور شامی فوج کے جنگی طیارے بھی ان لائنوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کی بہت سی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق شامی فوج صوبہ حلب کے شہر عندان کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری جانب شامی فوج ادلب شہر کی طرف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ صورت حال ادلب میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے لیے بہت خطرناک ہے۔

گزشتہ راست حلب شہر کے مشرقی حصے میں عوامی رضاکار فورس اور مسلح افراد کے درمیان بھی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یہ جھڑپیں بدستور جاری ہیں اور عوامی رضاکار فورس نے اس علاقے میں مسلح گروہوں کی امداد رسانی کی لائنیں کاٹ دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button