مشرق وسطی

شام: فوج کے آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک

 شام کی فوج اور دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے درمیان القریتین شہر کے مضافات میں منگل کے دن لڑائی ہوئی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے درعا، دیر الزور، ادلب، حماہ اور حمص صوبوں کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ شام کی فوج کے توپخانے نے ریف دمشق، حلب، لاذقیہ، درعا اور دیر الزور صوبوں کے مختلف علاقوں پر بھی گولہ باری کی۔

دریں اثناء درعا کے مضافات میں واقع النعیمہ نامی قصبے میں دہشت گردوں کے اڈے پر روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button