یمن

دو ہزار سولہ یمنی فوج کا سال ہو گا، الحوثی

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دو ہزار سولہ یمنی فوج کا سال ثابت ہو گا۔

یمنی انقلاب کی اعلی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے دشمن کے مقابلے میں شجاعت و بہادری، اقتدار و طاقت اور مکمل استقامت و مزاحمت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور دشمن کے مقابلے میں اپنی طاقت و توانائی کا لوہا منوایا ہے اس لئے دو ہزار سولہ یمنی فوج کا سال ثابت ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ یمن کی وزارت دفاع، سیکورٹی فورسز خاص طور سے صدارتی کونسل کی حمایت کے لئے خصوصی فورس کے ڈھانچے کی تعمیر نو کے مقصد سے عملی منصوبہ تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلح افواج، ملک کے دفاع کا سب سے اہم اور بڑا ذریعہ ہوتی ہیں اور وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمن کے خلاف مسلط کی جانے والی جنگ، غیر قانونی اور بلا جواز ہے اور اس جنگ میں یمن کے خلاف دنیا کے تمام آلۂ کار اکٹھے ہو ئے ہیں جو اب تک یمنی قوم کے خلاف اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے ہی

متعلقہ مضامین

Back to top button