عراق

عراقی رضا کار فورس نے بھی سعودی سفیرکو عراق سے نکالنے کا مطالبہ کردیا

 شیعیت نیوز: عراق کے رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان نے المنار ٹی وی سے گفتگو میں کہا: ہم سعودی عرب کے سفیر کو عراق سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں ان کا معافی مانگنا کافی نہیں ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق احمد الاسدی نے زور دے کر کہا کہ اہل سنت ہمارے بھائی ہیں لیکن سعودی سفیر کی باتیں اس ملک میں فتنہ برپا کر رہی ہیں۔
گزشتہ روز عراقی وزارت خارجہ نے سعودی سفیر کو طلب کیا تھا۔
عراقی وزارت خارجہ نے سعودی سفیر کو طلب کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سفیر اپنی ڈپلومیٹک حدود سے باہر نکل آئے ہیں۔
عراق کی وزارت خارجہ نے سعودی سفیر کو پچھلے ہفتے خبردار کیا تھا کہ عراق کے بعض گروہوں کے سلسلے میں سعودی سفیر کے نظریات ان کے سفارتی حدود سے باہر ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی سفیر ثامر السھبان نے السومریہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حشد الشعبی فورس کو جو بعض علاقوں میں وارد نہیں ہونے دیا جا رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ حشد الشعبی عراق میں مقبولیت نہیں رکھتی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں شیخ نمر کو سزائے موت دئے جانے کے بعد عراق کے ہزاروں لوگوں نے سعودیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر کے سعودیہ کے ساتھ سفارتی روابط ختم کرنے اور اس ملک کے سفیر کو عراق سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button