عراق
سعودی عرب میں علماء کے بہیمانہ قتل پر اعتراض عراق کا حق ہے
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنے خطاب میں علماء کو قتل کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے علماء کومجرمانہ ، سفاکانہ اور بہیمانہطور پر قتل کیا ہے جس پر اعتراض بغداد کا حق ہے۔ حیدر العبادی نے کہا کہ سعودی رعب کے مجرمانہ اقدام پر اعتراض عراق کا حق ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے ترکی پر ایک بار پھر زوردیا کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کو نکال لے اور داعش دہشت گردوں کی حمایت سے ہتھ کھینچ لے۔