سعودی عرب

سعودی عرب، قطیف میں احتجاجی مظاہرہ

سعود عرب میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کے خلاف قطیف کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مشرقی سعودی عرب کے شہریوں نے آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کی مناسبت سے آل سعود حکومت کے خلاف بدھ کی رات بھی قطیف کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے آل سعود حکومت کی جانب سے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کا سر قلم کئے جانے کی شدید مذمت کی اور سعودی عرب کی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کئے جانے کے بعد سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے ہفتے کے روز سینتالیس افراد کو سزائے موت دینے کا اعلان کیا تھا جن میں سعودی عرب کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر بھی شامل ہیں۔ سعودی حکومت کے اس وحشیانہ اقدام سے علاقائی و عالمی سطح پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف اسلامی و غیر اسلامی ملکوں میں سعودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں میں سعودی عرب کی آل سعود حکومت سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جا رہا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button