عراق

عراق: عوامی رضاکار فورس نے داعش کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا

اطلاعات کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس نے عراق کے مغربی صوبے الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ داعش کا یہ جاسوس طیارہ صوبے کے الثرثار علاقے میں گرایا گیا ہے۔

ادھر عراقی فوج نے بھی صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے شمال میں داعش کے دس دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔ عراقی فوج نے اس کارروائی میں دہشت گردوں کی بم نصب شدہ چار گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔ دریں اثنا عراق کی عوامی رضاکار فورس نے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر شرقاط کی آزادی کے لئے فوجی کارروائی کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرقاط شہر بہت جلد آزاد کرالیا جائے گا۔ عراقی فوج نے جمعرات کو ہی عراق کے مغربی علاقے التامیم کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button