یمن

یمن پر سعودی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مغربی یمن کے صوبہ ذمار کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے بدھ کو احتجاجی مظاہرہ کر کے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جاری حملوں اور جارحیت کی مذمت کی-

شہر ذمار کے شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھائے تھے جن پر یمنی بچوں ، عورتوں ، تعلیمی اداروں ، عام مقامات اور بنیادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے –

یمنی مظاہرین کا کہنا تھا کہ جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجی معاشرے کے تمام طبقات پر اندھا دھند بمباری کر رہے ہیں- مظاہرین نے یمن پر سعودی حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے ان حملوں کا سلسلہ روکے جانے کا مطالبہ کیا-

یمنی شہریوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ تمام حملوں اور جارحیتوں کے باوجود ملت یمن متحد ہے- صوبہ ذمار کے میفعہ عنس علاقے کے قبائل نے بھی مظاہرے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جارحین کے مقابلے میں یمنی عوام اور فوج کی حمایت پر تاکید کی-

سعودی عرب ، امریکہ اور بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر گذشتہ چھبیس مارچ سے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر ہولناک حملے کر رہا ہے- سعودی عرب ان وحشیانہ حملوں کے ذریعے یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا چاہتا ہے لیکن اب تک ان حملوں کا نتیجہ، صرف ہزاروں بے گناہ شہریوں کے قتل عام یمن کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی و بربادی کی صورت میں نکلا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button