دنیا

نائیجریا، کانو سے زاویہ پاپیادہ جلوس میں خودکش دھماکہ، ۲۱ عزادار شہید

نائجیریا کے کانوتازاریہ روڈ پر ڈاکوسائے گاؤں کے پاس جاری اربعین کے جلوسِ عزاء پر ایک خؤد کش حملے میں 20 سے زائد افراد شہید ہوئے اور درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے ۔

اطلاعات کے مطابق قریبی ٹاؤن کرا میں ایک خود کش بمبار کو گرفتار کیا گیا جس نے اپنے مزید ساتھیوں اور اربعین کے جلوسوں کو نشانہ بنانے کے پلان کے بارے میں بتایا جن کی تلاش جاری تھی کہ ان میں سے ایک نے خود کو اس جلوس میں پھاڑ لیا۔

دہن نشین رہے کہ کانو سے زاریہ 165 کلومیٹر پر محیط یہ جلوس کئی روز کا سفر کر کے حُسینیہ زائرہ پہنچتا ہے، یہ سفر نائیجریا کے شیعہ مسلمانوں نے نجف سے کربلا پیدل سفر کرنے کی طرز پر کیا جاتا ہے، وہاں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جو شیعہ نجف سے کربلا پاپیادہ سفر کو نہیں جاپاتے انکے لئے نائیجریا میں ہی کانو سے زاوریہ حسینہ تک پاپیادہ سفر کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں وہ اربعین امام حسین علیہ سلام کے مرکزی پروگرام منعقد ہوگا، جس میں ہزاروں عزادار شریک سفر ہیں۔

نائجیریا میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی قیادت میں تشیع کے منظم اجتماعات استعمار کی نگاہ میں ہمیشہ سے کھٹک رہے ہیں ، 2014 میں القدس کے موقع پر جلوس پر حملہ ،ہوا جس میں شیخ کے بیٹوں سمیت کئی افراد شہید ہوئے۔ دو بار شیخ ابراہیم کو ٹارگٹ بنا کر حملہ ہوا مگر بفضلِ خدا وہ محفوظ رہے

دھماکے کے باوجود وبھی جو جلوس کانو سے زاریہ کے لئے جا رہا تھا وہ اپنے راستے پر رواں دواں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button