مشرق وسطی

شام کے لڑاکا طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

دمشق میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فضائی کے جیٹ طیاروں نے صوبہ حمص اور دیر الزوز میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی میں شامی فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے ساتھ گن شپ ہیلی کوپٹر بھی شریک تھے۔ ان حملوں میں داعش کے دہشت گردوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ شامی فضائیہ نے جنوبی مشرقی حمص کے دو شہروں مہین اور قریتین میں بھاری مشین گنوں سے لیس داعش کی متعدد گاڑیوں کو نشانہ بناکر بھی تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button