یمن

یمن کے خلاف سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے جاری

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح طیاروں نے جمعرات کو شمالی یمن کے صوبوں حجہ اور صعدہ کے مختلف علاقوں پر متعدد بار بمباری کی جس کے نتیجے میں عام شہریوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے-

الموتمر نٹ ویب سائٹ نے بھی لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جارح افواج نے آج شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف شہروں پر دسیوں مارٹر گولے داغے ہیں کہ جس کے باعث رہائشی علاقوں کو کافی نقصان پہنچا ہے-

واضح رہے سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدرعبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان وحشیانہ حملوں میں اب تک تقریبا بائیس ہزار افراد شہید اورزخمی ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button