مشرق وسطی

بحرین کے عوام کی جانب سےانتفاضہ قدس کی حمایت پر آل خلیفہ کا ردعمل

اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی شہریوں کو انتفاضہ قدس کی حمایت میں مظاہرے کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بحرین کے سیکورٹی عہدیداروں نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بحرینی شہریوں کو جمعہ کو دارالحکومت منامہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ہونے والے کسی بھی طرح کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

ادھر بحرین کی مختلف سیاسی پارٹیوں نے ایک بیان جاری کرکے آل خلیفہ حکومت کے مذکورہ فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام بحرین میں آزادی اظہار کی کم سے کم آزادی نہ ہونے کا ثبوت ہے۔ اس سے پہلے بحرینی حکام نے پورے ملک میں عاشورائے محرم کے موقع پر نکالے جانے والے ماتمی جلوسوں پر حملہ کیا تھا اور ماہ محرم سے متعلق عزاداری کے پرچموں اور بینروں کو پھاڑ دیا تھا۔
بحرین میں دوہزار گیارہ میں عوامی قیام کو سرکوب کئے جانے کے بعد سے اب تک عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت سعودی عرب اور بعض دیگر عرب حکومتوں کے فوجیوں اور ایجنٹوں کی مدد سے عوامی احتجاج کو سرکوب کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button