سعودی عرب

سعودی عرب کا شامی باغیوں کی حمایت میں اضافہ کرنے کا اعلان

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کے مسئلہ شام کا سیاسی حل تلاش نہ کیا گیا تو سعودی عرب شامی حزب اختلاف کی حمایت میں اضافہ کرے گا۔اطلاعات کے مطابق بحرین میں ڈسکشن کلب کے اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہاکہ اگر مسئلہ شام کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششیں ناکام رہیں گی تو سعودی عرب شامی حزب اختلاف کی حمایت میں اضافہ کرے گا اور اسے اسلحہ بھی فراہم کرے گا۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن شامی حزب اختلاف کے لیے مزید 10 کروڑ ڈالر مختص کرے گا۔ جس کے بعد سن 2012 سے شامی حزب اختلاف کو فراہم کی جانے والی امداد 50 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button