مشرق وسطی

شیخ نمر کی حمایت میں بحرینیوں کے مظاہرے

الحکومت منامہ کے علاقے بلادالقدیم اور معامیر کی سڑکوں پر اتر آئے اور انہوں نے سعودی حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ نمرباقر النمر کی تصاویر بھی اٹھار رکھی تھیں اور وہ ان کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین نے آل سعود کو خبردار کیا کہ اگر اس نے آیت اللہ نمر باقرالنمر کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ایسے ہی مظاہرے بحرین کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں بھی کئے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جنہیں سعودی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی پرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق بحرین کے عوام نے اتوار کی شام اس مسجد کے مقام پر نماز جماعت ادا کی جسے بحرین کی شاہی حکومت نے مذہبی تعصباب کی پالیسی کے تحت شہید کردیا ہے۔ ملک میں جمہوری تحریک کو کچلنے کے لئے بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کی مسجدوں کو شہید کر نا شروع کردیا ہے۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت اب تک سیکڑوں مساجد اور امام بارگاہوں کو منہدم کرچکی ہے۔ بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام جمہوریت کے قیام، مذہبی تعصبات کے خاتمے اور تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button