یمن

یمن پر سعودی جارحیت میں 1277 بچے شہید ہوگئے

یمن پرسعودی عرب کی جارحیت اور بربریت میں اب تک 1277 بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہوگئے ہیں۔

یمن کی وزارت صحت کےترجمان تمیم الشامی کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک ہوائی حملوں میں اب تک 6018 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 1277 بچے اور 1041 عورتیں شامل ہیں۔

یمن کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں 15648 یمنی زخمی ہوئے ہیں جن میں 2180 بچے اور 1637 عورتیں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button