ایران

سعودی عرب تباہی اور زوال کی طرف بڑھ رہا ہے

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک بیان میں سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی موت کے حکم کی توثیق کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب تباہی اور زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

جامعہ مدرسین نے اپنے بیان میں یمنی عوام پرسعودی عرب کے بہیمانہ ، بھیانک اور ہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تمام انسانی، اسلامی ، اخلاقی اور بین الاقوامی سرحدوں کو بری طرح پامال کردیا ہے ۔

جامعہ مدرسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ باقر النمر سعودی عرب میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے نفاذ کی تلاش و کوشش کررہے تھے اور ایسی تلاش و کوشش پر کسی کو موت کی سزا دینا سنگين جرم ہے ۔

جامعہ مدرسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت خانہ کعبہ کی سرپرستی کی اہل نہیں ہے اور اسے سبھی مسلمان جانتے ہیں کہ سعودی عرب کی حکومت علاقہ میں امریکہ کی کٹھ پتلی حکومت ہے اور امریکہ علاقہ میں سعودی عرب کے ذریعہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button