عراق

عراق: داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی زخمی اور اس گروہ کے پچیس عناصر ہلاک

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراقی لڑاکا طیاروں کے حملے میں دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی زخمی ہو گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اتوار کے دن عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی زخمی ہوگیا ہے جسے ایک گاڑی کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

عراق کی وزارت داخلہ نےایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے گرفتار ہونے والے ایک دہشت گرد سرغنہ نے ابوبکر البغدادی کے قافلے کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں جس کے بعد اس قافلے پر حملہ کیا گیا۔

عراقی فوج کی خفیہ ایجنسی الصقور نے بھی کہا ہے کہ اتوار کے دن عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں دہشت گرد گروہ داعش کے پچیس عناصر ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے دن صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع الکرابلہ کے علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے قافلے پر بمباری کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button