عراق

داعش کے ہاتھوں دسیوں عراقیوں کا قتل عام

رای الیوم ویب سائٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں نے پیر کے روز شمالی عراق کے شہر موصل میں واقع القیارہ اور الشوری نامی علاقوں میں پچّیس عراقیوں کو قتل کر دیا جن میں سات فوجی افسر بھی شامل ہیں۔

داعش دہشت گردوں نے اس نامہ نگار کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا جسے انھوں نے دس ماہ قبل اغوا کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ موصل پر گذشتہ سال دس جون سے داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہے جہاں انھوں نے سینکڑوں کی تعداد میں عراقیوں کا قتل عام کیا ہے اور اس وقت بھی اس علاقے کے عوام سخت حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ داعش دہشت گردوں نے پیر کے روز الرمادی میں بھی البونمر قبیلے کے ستّر افراد کا قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button