مشرق وسطی

ہزاروں دہشت گرد شام سے اردن فرار

دمشق سے ہمارے نمائندے نے شامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں وسعت اور تیزی آنے کے بعد ، داعش ، جبہت النصرہ اور جیش الیرموک نامی دہشت گرد گروہوں کے تقریبا تین ہزار دہشت گرد شام سے ارد ن بھاگ گئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق، دیر الزور اور حمص میں شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے تازہ آپریشن میں ایک سو ستر سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ ان دہشت گردوں کا تعلق داعش اور جبہت النصرہ سے بتایا گیا ہے۔ اسی کےساتھ شام میں دہشت گردوں کےخلاف روس کے فضائی حملے بھی جاری ہیں۔ روسی وزارت دفاع نےاعلان کیا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے مراکز پر ساٹھ سے زائد بار بمباری کی ہے۔ روسی وزرات دفاع کا کہنا ہے کہ فی الحال ہماری ترجیح دہشت گرد گروہوں کی تربیتی کیمپوں، ان کے جمع ہونے کے مراکز ، مواصلاتی سسٹم اور اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بنانا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button