یمن

یمن کے دارالحکومت صنعا مین سعودی مخالف مظاہرے

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی قیادت میں یمن مخالف اتحاد کے ہوائی حملوں کے خلاف یمنی خواتین نے احتجاج کیا ہے- ان خواتین نے یمن کے مختلف شہروں پر سعودی اتحاد کے حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا اور ان حملوں کے فوری بند کئے جانے کا مطالبہ کیا-

مظاہرین نے یمن کے بحران کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انجام پانے والی کوتاہیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، اس بحران کو وجود میں لانے والوں کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی – دوسری جانب انصا راللہ کی ایک رہنما "ھناء العلوی” نے سعودی عرب کی جانب سے سات ماہ کے عرصے سے یمن کا اقتصادی محاصرہ جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ادارے، یمن کے موجودہ انسانی المیے کے ذمہ دار ہیں-

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button