عراق

دنیا بھر سے لاکھوں عاشقان ولایت نجف میں تجدید عہد کے لئے پہنچ گئے

یوم غدیر روز ولایت کی مناسبت سے دنیا بھر سے لاکھوں عاشقان ولایت حضرت علی ابن ابی طالب علیہ سلام سے تجدید بیعت کرنے کے لئے نجف اشرف پہنچ چکے ہیں، اطلاعات کے مطابق 18زی الحجہ یوم تکمیل دین اور روز آغاز امامت کا جشن منانے اور اپنے زمانے کے امام قائم آل محمد علیہ سلام سے تجدید بیعت کرنے عراق کے شہر نجف اشرف میں حرم امیرالمومنین حضرت علی پہنچے ہیں۔ 

دھیاں رہے کہ 18زی الحجہ کو باحکم خدا اللہ کے رسول نے غدیر خم کے میدان میں ہزاروں کے مجمع میں اپنے وصی اور اللہ کے ولی کے طور پر مولائے کائنات حضرت علی علیہ سلام کا اعلان کیا تھا، بعد از علی علیہ سلام ولایت علی سلام کا سلسلہ رسول اللہ کے ۱۱ بیٹوں تک منتقل ہوا اور آج اس ولایت اور امامت کے علمبردار ہمارے زمانے کے امام قائم آل محمد حضرت امام مہدی ہیں جو باحکم خدا غیبت میں اور باحکم خدا ہی ظہور کرین گے۔

لہذا ہر سال 18 ذی الحجہ کو عاشقان ولایت اپنے زمانے کے امام سے تجدید عہد کرتے ہیں، بالخصوص اس دن مومنین عید مناتے ہیں اور خصوصی عبادت کرتے ہیں کیونکہ اس دن کو اللہ نے علی و آل علی علیہ سلام
کو ولایت عطا کی اور اپنے دین کو مکمل کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button