عراق

بغداد حکومت امریکہ کی زمینی فوج کے عراق میں گھسنے کی مخالف

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ عراق کی مدد اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شرکت کے بارے میں وہ امریکی حکام سے بات چیت کریں گے-

انہوں نے کہا کہ ہم داعش کے خلاف دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات سے استفادہ کر رہے ہیں اور اسی کے ساتھ عراق کی حمایت کے لئے رائے عامہ کو ہموار کرنا چاہتے ہیں- عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا کہ عراق نے تکفیری سوچ کو جرم قرار دینے کا نظریہ قاہرہ کانفرنس میں پیش کیا تھا جس کا تمام عرب وزرائے خارجہ نے خیر مقدم کیا تھا-

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ملک کے امور میں دوسرے ملک کی مداخلت کی حمایت نہیں کرتے اور اپنے برادر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پر تاکید کرتے ہیں۔ ابراہیم جعفری نے کہا کہ ان کا ملک یمن میں سعودی عرب کی مداخلت کے خلاف ہے لیکن اس سے عراق اور سعودی عرب کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے-

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے شام کے صدر بشار اسد سے بحران کے شام کے سیاسی حل پر بات چیت کی ہے جس کا انہوں نے مثبت جواب دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button