مشرق وسطی

شامی فوج کا آپریشن جاری، کئی علاقوں سے دھشتگردوں کا صفایا

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے صوبہ دمشق کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے ان علاقوں سے دہشت گردوں کو مار بھگایا ہے۔ اس آپریشن میں جیش الاسلام نامی دہشت گرد گروہ کے متعدد عناصر ہلاک اور بھاری مقدار میں ان کے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد تباہ ہو گئے ہیں۔ شام کے فوجیوں نے حزب اللہ کے تعاون سے صوبہ دمشق میں واقع الزبدانی شہر کی متعدد عمارتوں اور علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس آپریشن میں دہشت گردوں کا گڑھ اور ان کا جنگی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔ دوسری جانب حمص شہر میں واقع الزہراہ اسکوائر کے قریب ایک کار بم دھماکے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button