عراق

عراق؛ داعش کے ہاتھوں ابوبکر مسجد کے امام کا قتل

عراقی ذرائع کے مطابق دھشتگرد ٹولے داعش نے اس ملک کے صوبہ موصل میں واقع مسجد ابوبکر کے امام جماعت ماجد محمود النعیمی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے،
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب داعش کی نام نہاد شرعی عدالت نے شیخ النعیمی کو سزائے موت دینے کا حکم جاری کیا۔
دھشتگردوں نے شیخ النعیمی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو موصل کے میڈیکل ہسپتال کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ دھشتگردوں نے دو ماہ قبل شیخ النعیمی کو ان کے بیٹے سمیت تکفیریوں کی اطاعت نہ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button