عراق

سعودی عرب اور قطر کی جانب سے عراق کی اہم تجویز کی مخالفت

عراق کی المسلہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی حکام نے کہا ہے کہ عرب لیگ میں عراق کے نمائندے نے ایک تجویز پیش کی جس میں عرب ممالک کے وزرائے انصاف سے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنے کی اپیل کی گئی جس میں تکفیریت کو جرم قرار دیا گیا- رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے نمائندوں نے عراق کی اس تجویز کی مخالفت کی ہے- عراقی حکام نے بتایا کہ عمان نے عراق کی جانب سے تکفیریت کو جرم سمجھے جانے پر مبنی تجویز کی حمایت کی ہے- پروگرام کے مطابق اتوار کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے دفتر میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو گا اور اس میں علاقے کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لیا جائے گا- اس اجلاس میں عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری بھی شرکت کریں گے- تکفیریت کو جرم سمجھے جانے کی عراقی تجویز ایسے عالم میں مسترد کی گئی ہے کہ جب عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر، شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کو ہر مہینے بیس ملین ڈالر مدد دیتا ہے- آل سعود حکومت بھی شام میں برسرپیکار تکفیری دہشت گرد گروہوں کے اصلی حامیوں میں سمجھی جاتی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button