سعودی عرب

سعودی حکومت نے اونٹوں کی قربانی پر پابندی عائدکردی

سعودی عرب کی حکومت نے میرس وائرس پھیلنے کے خدشہ پر رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر اونٹوں کی قربانی پر پابندی عائد کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ بات ثابت ہونے کے بعد کہ اونٹوں میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس پایا جاتا ہے جو انسانوں کیلیے مہلک ہے،اونٹوں کوذبح کرنے پر پہلے ہی پابندی عائدکی جا چکی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان فیصل الظہرانی کے مطابق سعودی عرب میں کسی بھی جگہ اونٹ کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں، مکہ میں مقیم برمی برادری جو عیدالاضحی کے موقع پر عموماً اونٹوں کی قربانی کرتی ہے اس بار قربانی کیلیے دیگر جانوروں کا انتخاب کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button