عراق

عراق کے صوبہ الانبار کے مغرب میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 112 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار کے مغرب میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 112 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبہ الانبار کی صوبائی کونسل کے ترجمان عماش الکربولی نے کہا ہے کہ عراقی فضائیہ نے الانبار کے مغرب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 112 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عراقی فضائیہ نے حدیثہ، البغدادیہ، حصیبہ العربیہ اور وادی حوران علاقوں میں کارروائی کے دوران داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی ہے جس کے نتیجے میں 112 دہشت گرد ہلاک اور ان کی کئی فوجی گاڑياں تباہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button