مشرق وسطی

داعش نے شام میں2000 سال پرانی تاریخی عمارت کو بم سے اڑا دیا۔

رپورٹوں کے مطابق، داعشی تکفیری دہشت گردوں نے اتوار کے روزتاریخی شہر تدمر یا پالمیرا میں واقع بعل شمین نام کی تقریبا دو ہزار سال پرانی عمارت میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا ۔ دھماکہ خیز مواد کی مقدار اتنی زیادہ تھی کہ اس تاریخی عمارت کا اندرونی حصہ مکمل طور پر تباہ اور اس کے اطراف کے ستون منہدم ہو گئے۔ شام کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ تباہ ہونے والی عمارت، سترہ عیسوی میں تعمیر کی گئی تھا اور رومی بادشاہوں نے ایک سو سینتالیس عیسوی میں اس میں توسیع کی تھی۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گردوں نے اکیس مئی کو تدمر یا پالمیرا شہر پر قبضہ کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button