عراق

عراق میں قیام امن کی کوشش

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ملک کے دو مغربی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-
رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ملک کے مغرب میں واقع صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کی الزیتون کالونی اور مرور الانبار علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا- عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز صوبہ الانبار میں مرور الانبار اور الزیتون کالونی کو آزاد کرانے کے ساتھ ہی الرمادی شہر میں داخل ہونے میں بھی کامیاب ہو گئیں اور دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- اس سلسلے میں صوبہ الانبار کے گورنر کے ترجمان حکمت سلیمان نے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکار، جنوبی الرمادی کے تامیم اور ملعب علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں اور ان دونوں علاقوں کے محلوں کے اندر لڑائی جاری ہے- مشرقی عراق کے صوبہ دیالہ میں بھی فوج نے عوامی رضاکار فورسز کے تعاون سے شمال مشرقی بعقوبہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک اڈے میں موجود دہشت گردوں کے بہت سے اسلحے ضبط کر لئے- اسی طرح شمالی عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی میں عوامی رضاکار فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں- عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق شہر بیجی کے العصری محلے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں رضاکار فورسز کے کئی جوان شہید ہو گئے- رضاکار فورسز کے تشہیراتی ذرائع نے بھی عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے دو سو تیس دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے- عراقی فضائیہ نے بھی مختلف علاقوں میں اٹھارہ کارروائیاں کر کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button