عراق

مغربی عراق سے داعش گروہ کے سرغنے فرار

اطلاعات کے مطابق عراق کے مغربی صوبے الانبار میں عراقی سیکورٹی فورسز کو ملنے والی کامیابیوں کے بعد دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنے اس صوبے سے فرار ہو رہے ہیں- اطلاعات کے مطابق عراقی فوج کے ایک اعلی افسر نومان عبدالزوبعی نے کہا کہ داعش گروہ کے سرغنے اور اس گروہ کے دیگر دہشت گرد، جو غیرملکی ہیں، صوبہ الانبار سے شام کی طرف اجتماعی طور پر بھاگنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ داعش گروہ کے دسیوں بڑے بڑے دہشت گرد صوبہ الانبار سے فرار ہو رہے ہیں جن میں کچھ صوبہ نینوا کی طرف جبکہ بعض دیگر شام کے سرحدی شہر الرقہ کی طرف بھاگ رہے ہیں- نومان عبدالزوبعی نے داعش گروہ کے کمانڈروں کی صوبہ الانبار سے پسپائی اور ان کے شام کی طرف بھاگنے کی وجہ کے بارے میں کہا کہ لڑائی میں داعش گروہ کے دہشت گردوں کو ہونے والی بھاری شکست اور ان کا بڑی مقدار میں فوجی ساز و سامان تباہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی جان بچا کر بھاگ رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button