عراق

عراق: دہشت گردی کے لئے بچوں کا استعمال

اطلاعات کے مطابق عراق کے انسانی حقوق کمیشن نے موصل شہر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے بچوں کی تربیت سے مخصوص دہشت گرد گروہ داعش کے چار عسکری مراکز کی خبر دی ہے- عراقی انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد ان عسکری مراکز میں اغوا کئے گئے ایک ہزار دو سو بچوں کو تخریبی کارروائیوں کی تربیت دے رہے ہیں- عراق کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ داعش گروہ اب تک موصل میں چار ہزار سے زیادہ بچوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی تربیت دے چکا ہے- ادھر عراق کے انتخابی ہائی کمیشن کے ایک رکن فاضل الغراوی نے کہا ہے کہ داعش گروہ نے اب تک سیکڑوں عورتوں کو اغوا کیا ہے جن میں سے کچھ عورتوں کو دہشت گردی میں استعمال کیا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ عراق کے انتخابی ہائی کمیشن اور عالمی برادری کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے انسانیت سوز اقدامات اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اس گروہ کے انسانیت سوز اقدامات کی چھے ہزار دستاویزات موجود ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button