مشرق وسطی

شام: حزب اللہ اورشامی فوج کی الزبدانی میں پیشقدمی

موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حزب اللہ کی مدد سے لبنان کی سرحد سے ملحق شہر الزبدانی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں- شہر الزبدانی، دارالحکومت دمشق سے پینتالیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے- شامی فوج نے حزب اللہ کی مدد سے اس شہر کے بیشتر علاقوں کو آزاد کرالیا ہے اور دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے- رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی کارروائی میں النصرہ محاذ اور احرار الشام نامی دہشت گرد گروہوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے اور وہ شامی فوج اور حزب اللہ کی پیشقدمی کے مقابلے میں بے بس ہو گئے ہیں- شامی فوج اور حزب اللہ، گذشتہ کئی مہینوں سے شہر الزبدانی کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں اور ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button