یمن

یمن: ایک سو گرفتار افراد کی رہائی کا حکم

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک حوثی نے ان ایک سو افراد کو معاف کر کے آزاد کردیا ہے جن کو یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے صوبۂ شبوہ میں جھڑپوں کے دوران گرفتار کیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق ان افراد کو یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی نیک نیتی کے اظہار کے لئے معاف اور آزاد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما صلاح العزی نے یمن کے مفرور سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کی عدن اور صنعا واپسی کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ صلاح العزی نے کہا ہے کہ یہ بات پہلی مرتبہ نہیں کی گئی ہے بلکہ سعودی عرب کے حکام نے چار ماہ قبل منصور ہادی اور اس کی مستعفی حکومت سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو صنعا واپس لایا جائے گا۔ عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما صلاح العزی نے مزید کہا کہ تمام قرائن سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ منصور ہادی کا دور ختم ہو چکا ہے اور ان پر نہ صرف یمن کی داخلی سیاسی جماعتیں اعتماد نہیں کرتی ہیں بلکہ سعودی اور اس کے اتحادی نیز بااثر علاقائی اور عالمی طاقتیں بھی ان پر اعتماد نہیں کرتی ہیں۔ انھوں نے اس قسم کی باتوں کو میڈیا وار قرار دیا کہ جس کا مقصد یمن کے تمام محاذوں پر منصور ہادی سے وابستہ افراد کی پے در پے شکستوں اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button