مشرق وسطی

سعودی عرب اور کویت کے درمیان اختلافات میں شدت

کویت کے وزیر پیٹرولیم علی العمیر نے سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم علی النعیمی سے مطالبہ کیا ہے کہ الخفجی اور الوفرہ آئل فیلڈز کے بند ہونے کے نتیجے میں کویت کو پہنچنے والا نقصان سعودی عرب کو پورا کرنا ہو گا۔ کویت کے وزیر پیٹرولیم کے اس انتباہ کے بعد تیل سے متعلق دونوں ممالک کے اختلافات میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔ گزشتہ مہینے کویت کی حکومت نے سعودی عرب کی آئل کمپنی شیفرون کے ملازمین کے ویزے منسوخ کر دیئے تھے اور اس کمپنی کے سامان کی الاحمدی بلدیہ کے علاقے میں منتقلی پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد اس کمپنی نے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور کویت کے بعض متنازعہ مشترکہ آئل فیلڈز ہیں۔ دونوں ممالک تیل سے مالا مال الخفجی اور الوفرہ آئل فیلڈز پر اپنی اپنی ملکیت کے مدعی ہیں۔ ان آئل فیلڈز کے بارے میں دونوں ممالک کے مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد کویت نے بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ پیش کر دیا ہے۔ الخفجی اور الوفرہ آئل فیلڈز کا رقبہ پانچ ہزار کلومیٹر ہے- سعودی عرب اور کویت ایک پچاس سالہ معاہدہے کے تحت ان آئل فیلڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button