سعودی عرب

سعودی عرب میں کار بم دھماکہ، ایک ہلاک، دو زخمی

ریاض میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کو کار بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعرات کی رات ہونے والے اس دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک جبکہ دو سعودی سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل دہشت گردوں نے سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں عام شہریوں کو دو بم دھماکو کا نشانہ بنایا تھا۔ ان واقعات میں دسیوں عام شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ دوسری جانب خواتین کے حقوق میں سرگرم افراد نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے خواتین پر پابندیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، گذشتہ دنوں سعودی عرب کے شہر ساجر کی ایک ویڈیو کلپ منظر عام پر آئی ہے جس میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر نامی نام نہاد ادارے کے ارکان ایک خاتون کو ایک دکان سے باہر نکال رہے ہیں۔ اس خاتون کا جرم یہ بتایا گیا کہ اس کی چادر پر کڑھائی کی گئی تھی۔ سعودی عرب کی مذہبی پولیس کے رویے کی وجہ سے عام شہریوں میں نفرت اور اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button